مختلف حادثات میں5افرادجاں بحق،ایک زخمی

اتوار 26 فروری 2017 19:21

راجن پور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خود کشی جبکہ 2مختلف ٹریفک حادثات میں 2سگے بھائیوں اور میاں بیوی سمیت 4افراد جابحق، ایک زخمی۔ تفصیل کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ محمدپور دیوان کے رہائشی 80سالہ شخص رحیم بخش نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر بندوق سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ شہر جام پورمیں تیز رفتار کار نے سکنہ تتار والا کے رہائشی موٹر سائیکل سوار 3سگے بھائیوں کو روند ڈالا جنہیں تشویشناک حالت پر ٹراما سنٹر ڈی جی خان منتقل کیاگیا جہاں سیف اللہ بعمر 16سال اور اسکا بھائی منیب اللہ بعمر 10سال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اور ان کا تیسرا بھائی 14سالہ حبیب اللہ جس کی ٹانگیں اور ایک بازو کٹ گیازیرعلاج ہے۔جبکہ جام پور کا رہائشی انجم مجید جکھڑ اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کے ہمراہ کار پر سوار ہوکرجام پور سے اسلام آباد جارہا تھا کہ اسلام آباد کے نزدیک ٹریفک حادثہ کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں انجم اور اسکی بیوی موقع پر جابحق اور اسکی بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔حادثات میں پولیس نے کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :