اڈامالکان کو سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات

اتوار 26 فروری 2017 19:21

ڈی جی خان۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)ڈی ایس پی ٹریفک محمد رئیس نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر کوئی بھی اڈا مالک/منیجر مسافروں سے بھری گاڑی میٹل ڈیٹکٹر کا استعمال کیے بغیر ٹرمینل سے خارج اور داخل نہ ہونے دیں، سواریوں کے باقاعدہ شناختی کارڈ چیک کرے اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات ، کنٹرول روم ایمرجنسی الارم سسٹم وغیرہ کو مکمل طور پر فنکشنل رکھیں اسٹینڈ پر واک تھرو گیٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گذشتہ روز ریجنل آف ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اڈا مالک مسافروں کی باقاعدہ مووی بنائیں اور اسکا ریکارڈ15دن تک محفوظ رکھیں۔ ایل پی جی ، دستی پٹرول کین کا قطعاً استعمال نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی لاوارث بیگ یا گٹھڑی کو ہاتھ لگانے سے قبل متعلقہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اطلاع کریں، مشکوک افراد کی آمد ورفت پر کڑی نظر رکھیں یہ ملک ہمارا ہے اسکی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔