ناصرعلی وڈانی مسٹر ڈیرہ غازی خان منتخب

اتوار 26 فروری 2017 19:20

ڈی جی خان۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)مقابلہ تن سازی برائے مسٹر و جونیئر مسٹر ڈیرہ غازی خان 2017میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناصر علی وڈانی نے بازی مار لی۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل ڈیرہ میں اعوان جم انٹرنیشنل کلب کے زیر اہتمام مسٹر و مسٹر جونیئر کے لیے مقابلہ تن سازی ہوا جس میں ناصر خان وڈانی ، اسد خان وڈانی ، محمد طیب جسکانی و دیگر کے درمیان مقابلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ناصر علی وڈانی مسٹر ڈیرہ غازی خان جبکہ محمد طیب جسکانی مسٹر جونیئر بنے اسی طرح ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں کام کرنیوالے ناصر علی وڈانی نے جنوبی پنجاب میں تیسری پوزیشن بھی حاصل کی ۔اس موقع پر صدر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ڈیرہ شفیق اعوان ، سیکرٹری شہاب الٰہی نے ناصر علی وڈانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ناصر علی وڈانی یقینا جہاں اعوان جم کے لیے فخر کا باعث بنے ہیں وہیںانہوں نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کا نام بھی روشن کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بورڈ کی طرف سے بھی انکی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ ناصر علی وڈانی کو مسٹر ڈیر ہ غازی خان بننے پر موٹر سائیکل بطور انعام دی گئی۔