چارسدہ، مڑوندی میں ٹریکٹر ٹرالی دیوار سے ٹکرانے سے 5بچے دب گئے، 3جاں بحق، دو شدید زخمی

اتوار 26 فروری 2017 19:10

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) اتمانزئی کے علاقہ مڑوندی میں ٹریکٹر ٹرالی دیوار سے ٹکرانے سے 5بچے دب گئے۔ 3بچے جاں بحق دو شدید زخمی۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چارسدہ منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے بچوں میں 5سالہ لائبہ 4سالہ فرشتہ اور 4سالہ سدیس بھی شامل ہے جبکہ 6سالہ کائنات اور دو سالہ شہروم زخمی ہوچکے ہیں۔ ٹریکٹر درائیور کے خلاف ابھی مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ ٹریکٹر ٹرالی میں متاثرہ خاندان کے گھر کی مرمت کے لئے مٹی لائی جارہی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاندان سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :