ایم پی اے اعزازالملک افکاری کا پختونوں کی بلا جواز گر فتاریوں پر پنجاب حکومت کے خلاف تحریک التواء لانے کا اعلان

اتوار 26 فروری 2017 19:10

ایم پی اے اعزازالملک افکاری کا پختونوں کی بلا جواز گر فتاریوں پر پنجاب ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) دیر پائیں سے منتخب ایم پی اے اعزازالملک افکاری نے پنجاب میں پختونوں کی بلا جواز پکڑ دھکڑ کے خلا ف کل ( پیر کو) صوبا ئی اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب حکومت کے خلاف تحریک التواء لانے کا اعلان کیا ہے تیمرگرہ میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے اعزاز الملک افکاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ایما ء پر پو لیس کی جانب سے بلا و جہ پختونوں کے خلا ف ایکشن، میڈ یا کے سامنے نہتے پختونوں پر بہیمانہ تشد د، سینکڑوں کی تعدادمیں بلا جواز گر فتاریوں جبکہ تاجر تنظیموں کی جانب سے نفرت آمیز پمفلٹس کی تقسیم سے صوبوں میں فاصلے پیدا ہو رہے اور نفرتوں کا با عث بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلا ف کا روائی کی بجا ئے پنجاب حکومت کاروبار یا مزدوری کی غرض سے مقیم بے گناہ پختونوں کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے جو قابل مذ مت ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی حا لیہ لہر سے پورا ملک براہ راست متا ثر ہے خیبر پختونخوا کے عوام نے وطن کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں حالیہ صو ر ت حال میں پنجاب کو تحمل کا مظاہرہ اور بڑ ئے بھا ئی کا کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہہنگامی نوعیت کے اس گھمبیر مسئلہ پر ایوان کی تو جہ مبذ ول کرا نے کیلئے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وہ تحریک التواء کی صورت میں بھر پور احتجاج ریکار ڈ کراینگے ۔

متعلقہ عنوان :