تھر ،ْ رانی کھیت کی بیماری نے پھر سر اٹھالیا ،ْ25مور مر گئے

اتوار 26 فروری 2017 19:10

تھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) رانی کھیت کی بیماری نے تھر کے صحرا کو موروں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا، ایک ہفتے کے دوران مختلف دیہات میں 25 مور مر گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق صحرائے تھر میں ایک بار پھر رانی کھیت کے عفریت نے موت بن کر فطرت کے حسن کے شاہکار موروں کو نگلنا شروع کر دیا ہے۔ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مٹھی کے گائوں میں8 مور مر گئے ، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چھاچھرو کے دیہات میں 17 مور ہلاک ہوئے اور کئی رانی کھیت کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :