ایف سی آر کے قوانین کاخاتمہ اورفاٹا میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے،اقبال ظفرجھگڑا

فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کی رپورٹ وفاقی کابینہ کے ائندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی پوری کوشش کریں گے ،،،گورنرخیبرپختونخوا

اتوار 26 فروری 2017 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) فاٹا اصلاحات پر فوری عملدرآمد اورفاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے حق میں جماعت اسلامی قبائل علاقہ جات کے احتجاجی دھرنا کے ایک16 رکن نمائندہ وفد نے اتوار کے روزگورنرہاوس میں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسابق ایم این اے صاحبزادہ ہارون الرشید اورفاٹا کے امیر سردارخان کررہے تھے۔

جبکہ وفد میں زرنورآفریدی،اکبرعلی، شاہ فیصل آفریدی،راج محمداورکزئی،ڈاکٹر سمیع اللہ جان،سیف الرحمان ،محمدسعید، محمدرفیق عبدالمنان ،ساجد خان،شیرمحمد،محمدحسین،محمدحمیدصوفی اورمحمدجبران شامل تھے۔ ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی وفد کے شرکاء نے فاٹا اصلاحاتی کمیشن کی رپورٹ کی فوری منظوری اورفاٹا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں جلد ازجلد ضم کرنے پر زور دیتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں فاٹا اصلاحاتی کمیٹی اورگورنر خیبرپختونخوا پر اپنے اعتماد کااظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے یقین دلایا کہ ایف سی آر کے قوانین کاخاتمہ اورفاٹا میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے اور جلدازجلد ان اصلاحات کی منظوری دی جائے گی۔ گورنر نے کہا کہ وہ فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کی رپورٹ وفاقی کابینہ کے ائندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی پوری کوشش کریں گے اورتوقع ہے کہ اس اجلاس میں اس کی منظوری بھی دی جائے گی۔ گورنر نے کہا کہ فاٹا کی اکثریت صوبہ خیبرپختونخوا کے ساتھ رہنا چاہتی ہے خود ان کی بھی خواہش ہے اوروزیراعظم میاں نوازشریف بھی یہی چاہتے ہیں کہ فاٹا میں ایف سی آر کے قوانین کاخاتمہ ہو اصلاحات کا نفاذ ہو اوریہ پسماندہ علاقے قومی ترقی کے دھارے میں شامل ہوں۔

متعلقہ عنوان :