کوئٹہ، تین کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، تخریب کاری کی کوشش ناکام ہوگئی،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ

اتوار 26 فروری 2017 19:01

کوئٹہ۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ کے قریب تین کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی،پولیس کے مطابق اتوار کو بروری پولیس کو اطلاع ملی کہ ارباب کرم خان روڈ پر سیکورٹی فورسز کے چوکی کے قریب ایک ٹوکری میں دیسی ساختہ بم رکھا گیا ہے جس پر بم ڈسپوزل عملہ نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنادیا ہے ،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے سپاہی طارق کے لیے 5ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ ارباب کرم خان روڈ پر سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے تخریب کاروں نے بم نصب کیا ہے اس اطلاع پر فوری طور پر بم ڈسپوزل عملہ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بناکر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔

متعلقہ عنوان :