خاران ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3مسافر جاں بحق ،تین زخمی ہوگئے،لیویز

اتوار 26 فروری 2017 19:01

کوئٹہ۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) تفتان سے کوئٹہ آنے والی تیز رفتار کار الٹنے سے خاتون سمیت 3مسافر جاںبحق اور تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق اتوار کوخاران کے علاقے سونگان کے قریب تفتان سے کوئٹہ آنے والی تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں فیض اللہ ،سیف اللہ اور ایک خاتون جاںبحق ہوگئی جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے،لیویز فورس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کو طبی امدادی جارہی ہے جبکہ لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔لیویز فورس نے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :