بلوچستان کے 16اضلاع میں پولیو کی تین روزہ مہم آ ج سے شروع ہوگی،والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں،ایمر جنسی کو ارڈینیٹر سید فیصل احمد

اتوار 26 فروری 2017 19:01

کوئٹہ۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) بلوچستان کے سولہ اضلاع میںپولیو مہم آ ج بروز پیر سے شروع ہوگی ،ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو ارڈینیٹر سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے 16 اضلاع کی 376یونین کونسلز میں آج بروز پیر سے شروع ہوگی جن میں چاغی ،ڈیر بگٹی ،جعفر آباد ،جھل مگسی ،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،خضدار ،لسبیلہ ،لوارالائی ، مستونگ ،نصیرآباد ،نوشکی ،پشین ،کوئٹہ،شیرانی اور ژوب شامل ہیں۔

سید فیصل احمد نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ37 ہزار 264 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔مہم میں مجموعی طورپر 6540ٹیمیں شامل ہونگی جن میں5550موبائل ٹیمیں 530 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 460فکسڈ سائٹس ہونگی ۔

(جاری ہے)

سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے اتنظامات بھی کرلئے گئے ہیں ۔

مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پر پولیس ،لیو یز اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہونگے ۔بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں معاونت اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ پولیومہم انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے ،کوئٹہ سمیت سرحدی علاقوں میں قائم افغان مہاجرین کیمپس میں خصوصی طور پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

پولیو مہم کی کامیابی میں والدین کا کردار اتنہائی اہم ہے ۔اس کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص علماء کرام اور سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے مہم میں بلدیاتی نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں سمیت میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :