جعلی کاغذات کے ذریعے دوسری شادی کرنے والے خاوند سمیت چار افراد کے خلاف عدالتی حکم پر فراڈ کا مقدمہ درج

اتوار 26 فروری 2017 19:00

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) جعلی کاغذات کے ذریعے دوسری شادی کرنے والے خاوند سمیت چار افراد کے خلاف عدالتی حکم پرخاتون نے فراڈ کا مقدمہ درج کرا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعدیہ بی بی دختر جاوید اقبال ساکن محلہ مدنی کالونی سنجوال کینٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میںدرخواست دی کہ اس کی شادی محمد رضوان ولد فرمان الہی ساکن مکان نمبر 103اشاعت القرآن حضرو سے 15/05/2003کو ہوئی جس سے اس کے دوبیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔

29/02/2016کو میرے خاوند نے دھوکہ دہی کرتے ہوئے کچہری سے اسٹامپ پیپر جاری کروایا اور بعد اس پیپر پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرتے ہوئے دوسری شادی کر لی۔ سب انسپکٹر تھانہ سٹی اٹک قلب عباس نے زیر دفعہ 420کے تحت محمد رضوان ، عبد الرحمن ولد نادر خان ساکن بوٹا عبدالعزیز ولد عبدارشید ساکن محلہ چودھری مرزا اور حافٖظ حبیب الرحمن ولد فضل خان ساکن کسراں کامرہ کلاں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :