چکوال‘ خاوند نے اپنے ساتھی سے ملکر بیوی کا گلا دبا کر قتل کر دیا

اتوار 26 فروری 2017 19:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) قصبہ چک نورنگ تھانہ صدر کے علاقے میں خاوند نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر بیوی کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

مقتولہ سلمیٰ بی بی کی شادی عاشق ولد معشوق خان سے ہوئی تھی مگراس دوران ہی سلمیٰ بی بی نے محمدعدیل ساکن پیر پھلاہی سے ناجائز تعلقات استوار کر لیے تھے۔ واقعے کے روز خاوند آصف نے عدیل اور اس کی بیوی کو اکھٹے دیکھ لیا ، جس کے نتیجہ میں اس نے اپنے دوست ارسلان کے ساتھ ملکر بیوی کا گلا دباکر اسے قتل کردیا جبکہ عدیل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔صدر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :