پاک افغان طورخم بارڈر پر مزید ستاسی افغان باشندوں کو وطن جانے کی اجازت دے دی

اتوار 26 فروری 2017 18:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) پاک افغان طورخم بارڈر پر مزید ستاسی افغان باشندوں کو وطن جانے کی اجازت دے دی گئی ۔طورخم بارڈر دسویں روز بھی بند رہی۔

(جاری ہے)

بارڈر بندش کے باعث پھنسے ہوئے مزید ستاسی افغان باشندوں کو افغانستان جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ افغان باشندے طورخم بارڈر کی بندش کی وجہ سے پاکستان میں پھنس گئے تھی. اس سے قبل خیبرایجنسی طورخم بارڈر پر پھنسے افغان باشندوں کو افغان حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔