فوجی عدالتوں کے اختیارات کو سیاسی مسئلہ بنا کر تاخیر کی جا رہی ہے ،طاہر حسین سید

پیپلزپارٹی کی اے ․پی․سی سیاسی نمبر اسکورنگ کے سوا کچھ نہیں،اے پی ایم ایل

اتوار 26 فروری 2017 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سینر رہنما طاہر حسین سید نے کہا ہے کہ چند سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کے اختیارات میں توسیع کو مسئلہ بنا کرغیر ضروری طور پر تاخیری حربے استعمال کرہی ہیں جونکہ کسی طور پر ملکی مفاد میں نہیں۔ان سیاسی جماعتوں نے منافقانہ روئیہ اختیار کیا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ا تفاق رائے کے نام پر متعدد اجلاس ہونے کے باوجود اب تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ۔

اس میں مزید تاخیر سے دہشتگردوں کو کوئی طاقتور جواب نہیں جارہا ہے ۔فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں خاطر خواہ اور واضع کمی آئی تھی اور دہشتگردوں کے حوصلے پست حوگئے تھے۔حالیہ دہشت گردی کی لہر کے تناظر فوجی عدالتوں کی بحالی ملک اور قوم کی بقاء اور دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے کے لیے فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے۔