ڈاکٹرطاہرالقادری کی امن کے فروغ کے لئے کاوشیں قابل قدرہیں ،فہیم خان

اتوار 26 فروری 2017 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے صدرفہیم خان نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی امن کے فروغ کے لئے کاوشیں قابل قدرہیں ۔ انہوں نے کہا نے کہا کہ امن پسندی کے فروغ کے لے لئے دہشت گردی اورانتہاپسندانہ سوچ کا خاتمہ ضروری ہے ۔وہ منہاج القران یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام سفیرامن ڈاکٹرطاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ پر محفل سماع’رنگ طاہر--‘کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا ڈاکٹرطاہرالقادری کی تحریک منہاج القرآن ضرب امن کے ذریعے ایسے افرادمہیاکرناچاہتے ہیں جس سے معاشرے میں امن وآشتی کا پیغام پاکستان کے کوچے کوچے میں پھیل جائے۔انہوں نے کہاپاک فوج انتہاپسندوں کے خاتمے میں اہم کرداراداکیا ۔اب ضرورت اس امرکی ہے کہ انتہاپسندانہ سوچ کے خاتمے کے لئے ذہن سازی کی جائے ۔

(جاری ہے)

اگرغلط سوچ کونظریاتی محاذپر ختم نہ کیا گیا توپاک فوج کی قربانیا ں رائیگاں چلی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ضرب امن کواون کرنا ہوگا۔معاشرے کے ہرفردکوامن سیکھناہوگااورلوگوں تک اس کا پیغام گھرگھرپہنچاناہوگا۔منہاج القران یوتھ لیگ کراچی کے جنرل سیکریٹری شاہدملک نے کہا کہ حقیقی جمہوریت اورامن کے فروغ کے لئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے دودھرنے دئے ۔کارکنان نے جان بھی دی اورمال بھی دیا ۔تحریک منہاج القرآن کراچی کے امیر قاضی زاہد حسین نے کہا کہ ہمارے حکمران خودہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں بلکہ ان کے سرپرست ہیں ۔

الیکشن میں انہی کی مددسے حکومت کرتے ہیں ۔چندسے سال پہلے ایک حکمران ڈالرکے عوض دہشت گردبیچتاتھااورموجودہ حکمران ڈالروں اورریالوں کی عوض دہشت گردی کوفروغ دے رہے ہیں ۔یہ حکمران انصاف کے قاتل ہیں ۔اس موقع پر تحریک کراچی کے ناظم ایم جے قادری ،رانااسلم ،پاکستان؂ عوامی تحریک کے رہنما قیصراقبال قادری ،راؤکامران ،مصطفوی اسٹوڈینٹس موومنٹ کراچی کے صدرفیضان احمد،مصطفوی اسٹوڈینٹس موومنٹ کراچی سسٹرزکی جنرل سیکریٹری منیبہ نصیر ،عتیق چشتی ،رانا اسلم،صفدرقریشی، اوردیگربھی موجودتھے۔