حکومت نے دشت گردی کو کچل کے رکھ دیا ہے سی پیک منصوبے کے خلاف سازشیں کی جارہی ہے، صدیق الفاروق

پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محب وطن ہے موجودہ حکومت اقلیتوں کی خدمت کررہی ہے تمام اقلیتوں کومکمل آزادی حاصل ہے ، ہندوئوں کے اجتماع سے خطاب

اتوار 26 فروری 2017 18:30

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے حکومت نے دشت گردی کو کچل کے رکھ دیا ہے سی پیک منصوبے کے خلاف سازشیں کی جارہی ہے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محب وطن ہے موجودہ حکومت اقلیتوں کی خدمت کررہی ہے تمام اقلیتوں کومکمل آزادی حاصل ہے وہ عمرکوٹ کے نزدیک شیومہاراج میلے میں ہندوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ان تمام مساوی حقوق اور آزادی حاصل ہے انہوں نے بتایا کہ مجھے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہندو اورسکھ برادری آپ کے حوالے ہیں اور ان کی خدمت کرنی ہے آج میں آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں صدیق الفاروق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دشت گردی کو کچل کے رکھ دیا ہے انہوں نے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے حق میں فوجی عدالتوں کے معاملے پرحکومت کا ساتھ دیا جائے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل کے رکھ دے گا سی پیک منصوبے سے سات سو پچاس ارب روپے حاصل ہو گیانہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی عبادت گاہوں کو سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گے ہیں صدیق الفاروق نے کہا کہ پاکستان کی تمام اقلیتیں محب وطن ہیں ان کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اگر اقلیتی عوام کوجانا ہوتا تو وہ "1947"کے بعد ہی پاکستان چھوڑ جاتے پانامہ کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کاجو بھی فیصلہ کرے گی وہ ہم قبول کرہنیگے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پر میڈیا نے اپنی عدالت لگائی ہوئی ہے جبکہ سیاسی رہنما اپنے سیاسی بیان داغ رہیہیں انہوں نے کہ ھم عوام کی خدمت کررہے ہیں اور "2018"کے الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرہنیگے صدیق الفاروق نے کہا کہ حکومت پاکستان پورے ملک میں اقلیتی عبادت گاہوں کی مرمت ان کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس موقع پر ضلع تھرپارکر کے ناہب ضلعی چیرمین کرنی سنگھ نے چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کو عمرکوٹ اور ضلع تھرپارکر کی اقلیتی عوام کے مسائل اور حالات سے آگاہ کیا صدیق الفاروق نے ان مسائل کے حل کرنے اور خصوصی توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی صدیق الفاروق نے شیومہاراج مندر اوراس سے ملحقہ زمین کی چار دیواری دینے کا بھی اعلان کیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ پورے پاکستان میں ہندوں کا شیو مہاراج کا یہ سب سے میلہ لگتا ہے اس میلے میں پاکستان پنجاب سندھ اور بلوچستان خیبر پختونخواہ سے ہزاروں کی تعداد میں ہندو یاتری شرکت کرتے ہیں تین دن اس میلے کی تقریبات جارہی رہتی ہے اس دفعہ سانحہ سہون واقعے کے بعد سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گے تھے رنیجرز کے خصوصی دستے سکیورٹی کے لیے مقرر کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :