عابد شیر علی سمیت دیگر مداری پانامہ کیس کے فیصلہ آنے سے پہلے ہی بد حواسی کا شکار ہو چکے ہیں‘اعجاز چوہدری

گالی گلوچ ا ور جھوٹ بولنے سے پانامہ چوروں کی کر پشن ہرگز نہیں چھپ سکتی ، ناکام اورکر پٹ لیگ نے ملک کو تبا ہی کے دہانے پر پہنچاد یا ہے

اتوار 26 فروری 2017 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ کر پٹ حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے ، پانامہ چور اور ان کے درباریوں کے دن گنے جاچکے ہیں ، عابد شیر علی سمیت دیگر مداری پانامہ کیس کے فیصلہ آنے سے پہلے ہی بد حواسی کا شکار ہو چکے ہیں ، گالی گلوچ ا ور جھوٹ بولنے سے پانامہ چوروں کی کر پشن ہرگز نہیں چھپ سکتی ، ناکام اورکر پٹ لیگ نے ملک کو تبا ہی کے دہانے پر پہنچاد یا ہے، پانامہ چور کسی صورت بھی بچ نہیں سکتے ، انہیں قوم کی لوٹی گئی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔

گز شتہ روز پارٹی آفس میں ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ بھارت افغانستان کی سر زمین سے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے ، جبکہ موجودہ نا اہل اورعوام دشمن حکمران مودی سے دوستی نبھا رہے ہیں ،آئے روز بھارتی فوج بارڈر پر اپنی بربریت اور جارحیت سے باز نہیں آرہی اور معصوم شہریوں کو شہیدکر رہی ہیں،حکمرانوں نے ملک کی سلامتی اور خودمختاری کو بھی دائو پر لگا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو ملک اور قوم کی نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات عزیز ہے ،موجودہ حکمرانوں کی نا کا م پالیسیوں کی وجہ سے ملک آگے کی بجائے پیچھے کی طرف جا رہا ہے ،شریف خاندان نے دشمن بھارت سے زیادہ اپنے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، موجودہ کر پٹ اور بد دیا نت حکمران ملک کی سلامتی کے لیے خطر ہ بن چکے ہیں ان کا مزید اقتدار میں رہنا سوالیہ نشان بن چکا ہی