ہمدان ہولڈنگز ایبک پولو کپ کا فائنل ماسٹر پینٹس نیوایج کی ٹیم اتحاد ٹیکسٹائلز کو 6-5 سے ہرا کر جیت لیا

اتوار 26 فروری 2017 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان ہولڈنگز ایبک پولو کپ 2017ء کا فائنل زبردست مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس نیوایج کی ٹیم نے اتحاد ٹیکسٹائلز کو 6-5 سے ہرا کر جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق تاریخی ایبک کپ کا فائنل بھی بہت ہی زبردست ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ الرحمان ، لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر،ایس کے بی اور ہمدان ہولڈنگز کے چیف ایگزیکٹو ناصرکمال خان،پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کے اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مین فائنل میں بہت ہی زبردست ہوا۔ ماسٹر پینٹس /نیوایج کی ٹیم نے پہلے چکر سے ہی دبائو ڈالا۔ پہلا گول اتحاد ٹیکسٹائلز کی طرف سے گی گلبرٹ نے کیا۔

(جاری ہے)

پھر ماسٹر پینٹس /نیوایج کی طرف سے خوان کروز لوساڈا نے مسلسل تین گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ اتحاد ٹیکسٹائلز کی ٹیم نے تیسرے چکر میں زبردست واپسی کی اور میچ برابر کردیا۔ پھر میچ کے چوتھے چکر میں خوان کروز لوساڈا نے خوبصورت فیلڈ گول کرکے ماسٹر پینٹس /نیوایج کو ایبک پولو کپ کا فاتح بنا دیا۔

فاتح ٹیم کی طرف سے خوان کروز لوساڈا نے چار جبکہ حسام علی حیدر نے دو گول سکور کیے،اتحاد ٹیکسٹائلز کی طرف سے گی گلبرٹ نے تین جبکہ ممتاز عباس نیازی نے دو گول سکور کیے۔ ادھر سب سڈری فائنل میں باڑیز کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس (بلیک) کو 4-3 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے چیف ایگزیکٹو ہمدان ہولڈنگز اینڈ ایس کے بی ناصر کمال خان کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ خوان کروز لوساڈا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو ہمدان ناصرکمال خان کا کہنا تھا کہ پولو زندہ دلان لاہور کا کھیل ہے۔ مستقبل میں بھی سپانسر کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :