سراج الحق کی چوہدری ذوالفقار کو لاہور ہائیکورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 26 فروری 2017 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نائب امراء حافظ محمد ادریس،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،میاں محمد اسلم ،پروفیسر محمد ابراہیم،اسد اللہ ایڈوکیٹ اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں چوہدری ذوالفقار ایڈوکیٹ کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے اور اس امید کااظہارکیا ہے کہ چوہدری ذوالفقار بار اور بینچ کے درمیان بہترین تعلقات کو فروغ دیں گے اور وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سرا ج الحق نے عامر سعید راں کو سیکرٹری جنرل لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن،راشد لودھی کو نائب صدر اور ظہیر بٹ کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکبا دی۔