ایکسائز پولیس نے جامشورو روڈ پر ایک کار سے 60 کلو گرام چرس برآمد کرلی،ملزمان فرار

اتوار 26 فروری 2017 18:01

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران حیدرآباد ایکسائز پولیس نے جامشورو روڈ پر ایک کار سے 60 کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ایکسائز پولیس کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار شاہانی کی سربراہی میں ملزمان کا تعاقب کیا گیا جس کے نتیجے میں ملزمان کرولہ گاڑی نمبر اے ایف جے 375 چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ ایکسائز پولیس نے کار کے خفیہ خانوں سے 60 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ 60 کلو گرام چرس بلوچستان سے سندھ اسمگل کی جارہی تھی۔مکیش کمار چاولہ نے اس کامیاب کارروائی پر ایکسائز پولیس حیدرآباد کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی جانفشانی سے فرائض انجام دیتے رہینگے۔ انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں بالخصوص سرحدی چوکیوں کی سخت نگرانی کریں۔

متعلقہ عنوان :