13ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ میں نیپال نے عراق کو 13-3 رنز سے شکست دیدی

اتوار 26 فروری 2017 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) 13ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ میں نیپال نے عراق کو 13-3 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں نیپال کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عراق کو 13-3 رنز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

نیپال کی طرف سے انیل پریار 3 سکور، ملن تھاپا، تھیون ناتھ، اکھیت کرکی اور مہن کمار نے 2,2 رنز جبکہ راجیش اور بائی نود نے ایک ایک رن سکور کیا۔

عراق کی طرف سے جعفر حسین، مصطفی اور مارتا سلطان نے ایک ایک رن سکور کیا۔ ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم (آج) پیر کو عراق کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلے گی۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت ایران ، سری لنکا، نیپال، افغانستان اور عراق کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ یکم مارچ کو اختتام پذیر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :