کورنگی میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کی جائے، محمد قاسم خان

اتوار 26 فروری 2017 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) جماعت اسلامی کورنگی شرقی زون کے امیر محمد قاسم خان نے کورنگی نمبر3 اور4 ایم ایریا اور 35-C زمان ٹاؤن میں گزشتہ ایک ہفتے سے گیس کی بندش اور کھانے پکانے کے اوقات کار میں مکمل گیس چلے جانے اور گیس کا پریشر ختم ہونے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوئی سدرن کمپنی واحد ادارہ تھا جو بہتر انداز میں عوام کو اپنی سروس فراہم کررہا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن گزشتہ کئی سالوں سے سوئی گیس کا محکمہ بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کررہا ہے اور رہائشی علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جبکہ صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی نمبر4 اور زمان ٹاؤن میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فی الفور بند کی جائے۔

متعلقہ عنوان :