حکمران سب سے پہلے ملکی مفاد اور عوام کے تحفظ کی بات کریں ،عون نقوی

اتوار 26 فروری 2017 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) معروف عالم دین اور خطیب مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ حکمران سب سے پہلے ملکی مفاد اور عوام کو تحفظ کی بات کریںاور کوشش کی جائے کہ دوسروں کے مفادات کے بجائے ملکی مفاد اور عوام کی خدمت کر ترجیح دی جائے ،تعمیر و ترقی کیلئے کام ہو اور امن و استحکام کیلئے کوششیں اور جدوجہد تیز کی جائے ،رضویہ سوسائٹی میں علماء و معززین کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں خدمت کا ہے کیونکہ اس وقت ملت انتشارکا شکار اور ہم اندرونی و بیرونی خلفشار میں گھیرے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فرقہ واریت اور انتشار و بد امنی اپنے عروج پر ہے ایسے میں تمام محب وطن عوام اور رہنماؤں کو میدان عمل میں آکر کام کرنا ہوگا تاکہ یہاں بسنے والے تمام طبقات اور مکاتب فکر اپنے اپنے عقائد و نظریات کے مطابق اپنی زندگیاں گزار سکیں ،اس موقع پر لخت حسنین زیدی،حکیم محمد احمد زیدی،آصف شاہ ،انوار جعفری اور دیگر موجود تھے ۔