غیرنصابی سرگمیاں بچوں کی تعلیمی کارکردگی کونکھارتی ہیں،ذیشان الطاف لوہیا

اتوار 26 فروری 2017 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) زیڈانٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹرذیشان الطاف لوہیا نے کہا کہ غیرنصابی سرگمیاں بچوں کی تعلیمی کارکردگی کونکھارتی ہیں۔وہ زیڈانٹرنیشنل اسکول بہادرآباد کیمپس میںفن فئیرکے انعقادکے موقع پر طلباء سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میلے میں طلباء کی کارکردگی کوسراہااوربچوں کوکاوشوں کی خصوصی تعریف کی ۔اس موقع پر اسٹال بھی لگائے گئے اوررنگارنگ پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ہیڈمسٹریس ناہید علی خان نے بھی بچوں کی بہترین کارکردگی کوخراج تحسین پیش کیا ۔بعدازاں بچوں کو پی ایس ایل میچ کراچی کنگ بمقابلہ لاہورقلندربذریعہ پروجیکٹربھی دکھایا گیا ۔اس موقع پر مس کوثررفیق،شیخ پرویزحسین ،سرعامراوردیگربھی موجودتھے۔