کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا آپریشن رد الفساد کا خیر مقدم

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ ایک پیج پر متحد ہے،نعیم کھو کھر

اتوار 26 فروری 2017 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے مرکزی چیئر مین نعیم کھو کھر نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور مستحکم پاکستان کے لئے پاک فوج کی جانب سے شروع کئے گئے آپریشن رد الفساد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور انسانی جانوں کو دہشت گردوں سے محفوظ بنا نے کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور عوام اپنے اختلافات کو بھلا کر متحد ہوجائیںنعیم کھو کھر نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان میں بسنے والے اقلیتی عوام ملک کے دفاع اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے اپنی افواج کے ساتھ ایک پیج پر متحد ہے کرسچن ڈیموکریٹک یونین نے تمام مذہبی عبادت گاہوں کے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے قلعہ قمعہ کے لئے پورے ملک میں کومبنگ آپریشن تیزی کے ساتھ جاری جس سے دہشت گردوں اور وطن کے دشمنوں کے حوصلے پست ہونگے ،دریں اثناء مسیحی رہنمائوں یونس گل ،ہارون بھٹی ،مقبول صادق ،آصف بھٹی اور دیگر نے کہاکہ پاکستان کی بقا و سلامتی پر کوئی سمجھوتی نہیں کیا جاسکتا 20کروڑ پاکستانی مٹھی بھر دہشت گردوں کی بزدلانہ کارائیوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :