افغانستان کا پاکستانی سفیر ابرار حسین سے مبینہ طورپر حدی علاقے میں پاکستانی فائرنگ ،ْ افغان مہاجرین کی گرفتاری پرتشویش کا اظہار

افغانستان کے نائب وزیر خارجہ کا پاکستانی سفیر سے افغان مہاجرین کی رہائی اور سرحد کھولنے کا مطالبہ

اتوار 26 فروری 2017 17:51

افغانستان کا پاکستانی سفیر ابرار حسین سے مبینہ طورپر حدی علاقے میں ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) افغانستان نے کابل میں پاکستانی سفیر ابرار حسین کو طلب کر کے مبینہ طور پرسرحدی علاقے میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ پرتشویش کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

کابل میں وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ ایک بیان میں کہاگیا کہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر نصیراحمد اندیشہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کر کے بتایا کہ افغانستان کے صوبے کنڑ کے ضلع سر کانواور صوبے ننگرہار کے گوشتہ کے علاقوں میں مبینہ طورپر پاکستانی توپ خانے سے فائرنگ کی گئی جس سے موسم سرما میں لوگ اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوگئے ۔

بیان میں پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ مبینہ طورپر ناروا سلوک اور طور خم وچمن سرحد کی بندش پر بھی تشویش کااظہار کیا ۔وزارت خارجہ کے بیان میں کہاگیا کہ پاکستانی سفیر سے افغان مہاجرین کی رہائی اور سرحد کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :