اسکول بہترین درسگاہ ہے اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے، سید شہزاد اختر

اتوار 26 فروری 2017 17:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) اسکول بچوں کیلئے بہترین درسگاہیں ہوتی ہیں جسے قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شہزاد اختر نے کے سی ایس اسکول کے تحت منعقدہ سالانہ الوداعی تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں نویں جماعت کے طالب علموں نے دہم جماعت کے بچوں کو پھول اور تحائف پیش کئے، اسی طرح دہم کلاس کے طالب علموں نے اسکول اساتذہ کو پھول اور ٹائٹل پیش کئے جس سے بچوں اور اساتذہ کے درمیان ایک محبت کا رشتہ قائم ہو گا۔

تقریب میں میٹرک کے بچوں نے دس سالہ کارکردگی پر تقریر پیش کرکے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں کے سی ایس اسکول کی اساتذہ مس فرح، مس راحیلہ، فرحانہ،مہوش،رمشا، ناہید سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل عائشہ مجیدنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الوداعی پارٹی کا انعقاد دیگر اسکولزوکالجز میں تقریباًً ختم ہوتا جارہا ہے لیکن کے سی ایس اسکولز نے یہ روایت برقرار رکھی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔