سیوریج مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، چیئرمین بلدیہ ملیر

اتوار 26 فروری 2017 17:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ ملیر کی عوام کو سیوریج کے مسائل سے مستقبل بنیادوں پر نجات دلانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور تمام ذرائع و وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی نو شرافی گوٹھ، نیک محمدگوٹھ میں نکاسی آب منصوبہ مکمل ہونے پر افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرسپرنٹنڈ نٹ انجینئر نصراللہ میمن، ایکس ای این رحمت اللہ میمن، اقبال ڈیری، اے ای ای طاہر شیخ، محمد جمیل، ڈائریکٹر پارک نوید یوسفی، انفارمیشن جمال ناصر خان، سولیڈ ویسٹ واثق ظفر ، ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حمید الدین، سب انجینئر اسرار علی اور بڑی تعداد میں علاقہ معززین بھی موجود تھے۔