صفائی ستھرائی کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

اتوار 26 فروری 2017 17:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی اور کچرے و ملبے کی منتقلی کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ کیماڑی زون کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنائیں تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات جو کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیں اور صفائی ستھرائی کے بعد چونے اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے۔