جامعہ کراچی، شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے زیر اہتمام محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد

اتوار 26 فروری 2017 17:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر باسط انصاری نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں ہم رسول اکرمؐ کے اخلاق کو اپنانے کے بجائے دوسروں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے آج امت مسلمہ مسائل کا شکار ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نے حضوراکرمؐ کی بنیادی تعلیمات کو چھوڑ دیا ہے، رسول اکرمؐ کے اخلاق اور سیرت کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ نے اخلاق کو کمال عطاکیا لیکن افسوس کے ساتھ آج وہ اخلاق ہمارے درمیان میں نہیں رہا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد النبی ؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہمایوں عمران عظیمی نے کہا کہ رسول اکرم ؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر تمام اسلامی ممالک کامیابی و کامرانی سے سرفراز ہو سکتے ہیں اور دنیا امن و محبت کاگہوارہ بن سکتی ہے، حضوراکرمؐ کی زندگی بنی نوع انسان کے لئے ایک بہترین نمونہ ہیں۔ اس موقع پر طلبہ کی کیثر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :