ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں شروع کر دیں

اتوار 26 فروری 2017 17:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) ایران کی بحری فوج نے اسٹریٹیجک حوالے سے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز اور ملحقہ سمندر میں اپنی سالانہ عسکری مشقوں کا آغاز کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یران کی بحری فوج نے اسٹریٹیجک حوالے سے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز اور ملحقہ سمندر میں اپنی سالانہ عسکری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد یہ پہلی بڑی ایرانی فوجی مشقیں ہیں۔ ایرانی ٹیلی وژن پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے بتایا کہ بحیرہ عمان میں شروع ہونے والی فوجی مشقیں دو ملین اسکوائر کلو میٹرز پر پھیلی ہوئی ہیں۔ مشقوں کا علاقہ بحیرہ عمان سے بحر ہند سے جوڑنے والے آبنائے ہرمز تک پھیلا ہوا ہے۔ ان مشقوں میں ایران کے خصوصی دستے پاسدارانِ انقلاب کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ دنیا بھر کی ایک تہائی تیل کی سپلائی اسی سمندری راستے سے ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :