امریکہ نے صومالیہ میں عسکری کارروائیاں شروع کرنے پر غور شروع کردیا

اتوار 26 فروری 2017 17:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) امریکہ نے صومالیہ میں عسکری کارروائیاں شروع کرنے پر غور شروع کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے صدر دفتر میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ افریقی ملک صومالیہ میں القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے عسکریت پسندوں کی سرکوبی کے لیے فوجی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

یہ بات امریکی حکام نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتائی۔

صومالیہ میں عسکریت پسند گروپ الشباب انتہائی زیادہ فعال ہے۔ حکام کے مطابق عسکری مشن شروع کرنے کی تجاویز امریکی صدر کی منظوری کے لیے وائٹ ہاس روانہ کر دی گئی ہیں۔ صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد پینٹاگون صومالیہ کے لیے اپنے فوجی مشن کی حکمت عملی مرتب کرے گا۔ اس میں صومالی نیشنل آرمی کی معاونت میں اضافہ اور اس کی عسکری استعداد بڑھانے کو ترجیح دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :