افغان طالبان کے سربراہ نے ا پنے کارکنوں اور افغان عوام کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ہدایت کردی

زمین پر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر دنیاوی و اخروی فائدے حاصل کریں ،مولوی ہیبت اللہ اخوند زادہ کا پیغام

اتوار 26 فروری 2017 17:40

افغان طالبان کے سربراہ نے ا پنے کارکنوں اور افغان عوام کو زیادہ سے زیادہ ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) افغان طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخوند زادہ نے پنے کارکنوں اور افغان لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں اپنے کارکنوں اور افغان لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زمین پر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر دنیاوی و اخروی فائدے حاصل کریں۔

طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے اس خصوصی پیغام پر مختلف حلقے خوشگوار حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ مولوی اخوندزادہ نے طالبان کی قیادت مئی سن 2016 میں سنبھالی تھی اور وہ بنیادی طور پر عالم دین ہیں۔ اس پیغام میں انہوں نے پھلدار یا پھل نہ دینے والے دونوں طرح کے درخت لگانے پر زور دیا ہے تا کہ زمین پر اللہ کی مخلوق کو فائدہ حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :