مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی کی خود کشی، تعداد 378 ہو گئی

اتوار 26 فروری 2017 17:40

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی نے خود کشیکرلی جس کے بعد خودکشیاں کرنے والوں کی تعداد 378 ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد مسلسل جنگی حالت سے تنگ آ کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے اور تازہ ترین واقعہ میں پونچھ سیکٹر میں تعینات پرمود کمار نامی بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

گزشتہ چند ماہ سے بھارتی فوجیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے اپنی حالت زار سے پردہ اٹھانے کا سلسلسہ جاری ہے جس میں عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ کس طرح ان سے طویل ڈیوٹیاں کروائی جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں انتہائی خستہ حال کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی فوجی افسران اہلکاروں سے اپنے گھر کی ڈیوٹیاں بھی کرواتے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں طویل ڈیوٹیوں اور بھوک سے نڈھال ایک بھارتی فوجی نے مایوس ہو کر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پرمود کمار نامی بھارتی فوجی پونچھ سیکٹر کے سب سیکٹر منکوت میں تعینات تھا اور گزشتہ کئی ماہ سے اپنے اہل خانہ سے جدائی اور افسران کی بادشاہی سے مایوس ہو چکا تھا۔ پرمود کمار کی موت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد اب 378 ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :