آپریشن ’’رد الفساد‘‘ سے وطن عزیز سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا‘پرویز ملک

وطن عزیز کی خوشحالی اور استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا،پاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنائیں گے‘لیگی رہنما کاکارکنوں سے خطاب

اتوار 26 فروری 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اپریشن ’’رد الفساد‘‘ سے وطن عزیز سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا، اپنے غیروں کے ایجنڈے پر ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں،پاکستان کو دہشتگری سے پاک اورآگے بڑھانے کے لئے ’’انا‘‘ سے باہر نکلنا ہوگا، اس ’’انا‘‘ کی وجہ سے ہم نے ملک کا بڑا نقصان کیا ہے،وطن عزیز اب اس کا متحمل نہیں،اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں تمام اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کی خوشحالی اور استحکام کے لئے کام کرنا ہوگا،پاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنائیں گے،حکومت عوام کوصحت اور تعلیم کی مفت سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے کل کا پاکستان سے آج کا پاکستان بہتر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز انہوں نے رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید توصیف شاہ اظہر فاروقی،عامر خان،احسن شرافت،چوہدری جاوید اقبال اور چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبے سی پیک کی اہمیت ایٹمی پروگرام سے کسی صورت کم نہیں لیکن بعض انتشار پسند عناصر اسے بھی کالا باغ کی طرح متنازع بنانا چاہتے ہیں۔

ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ اور اسے پا تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ ہماری حکومت معاشی لحاظ سے درست سمت جارہی ہے،ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے،اور سب سے اہم یہ کہ صنعتی زون میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی،بہت جلد بجلی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آ جائے گی،ن لیگ کی حکومت جب2013ء میں اقتدار میں آئی تھی تو توانائی کا بحران عروج پر تھاتاہم آج بہت بہتر صورتحال ہے۔

متعلقہ عنوان :