دہشت گردوں کے خلاف ’’ردالفساد ‘‘اعلان جہاد ہے‘ علامہ زبیر احمد ظہیر

‘دہشت گردوں کے خلاف اس آپر یشن پر سیکورٹی فورسز اور حکومت کا ساتھ دینا ہمارا دینی فریضہ ہے ‘فوجی عدالتیں ملک اور قوم کی ضرورت ہیں ان پر کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاست نہیں چمکانا چاہیے بلکہ دہشت گردوں کو انکے انجام سے دوچار کر نے کیلئے کل نہیں آج ہی فوجی عدالتوں کی توسیع کر نا ہوگی‘گفتگو

اتوار 26 فروری 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) عالمی تحر یک تحفظ حر مین الشر فین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ’’ردالفساد ‘‘اعلان جہاد ہے ‘دہشت گردوں کے خلاف اس آپر یشن پر سیکورٹی فورسز اور حکومت کا ساتھ دینا ہمارا دینی فریضہ ہے ‘فوجی عدالتیں ملک اور قوم کی ضرورت ہیں ان پر کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاست نہیں چمکانا چاہیے بلکہ دہشت گردوں کو انکے انجام سے دوچار کر نے کیلئے کل نہیں آج ہی فوجی عدالتوں کی توسیع کر نا ہوگی ۔

اتوار کے روز اپنے دفتر میں پارٹی وفداور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی تحر یک تحفظ حر مین الشر فین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور حکومت کو مزید سخت فیصلے کر نا ہوں گے کیونکہ دہشت گردوں کا خاتمہ ہی ملک میں امن اور ترقی کی ضمانت ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر سیکورٹی فورسز کا ساتھ دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ’’ردالفساد ‘‘اعلان جہاد ہے اور ہم ہر سطح پر اس کو مکمل سپورٹ کر یں گے اور دہشت گردوں کا صفایا کر کے ہی دم لیں گے پاکستان جو اندروانی اور بیرونی قوتیں امن تباہ کر نے کی سازشیں کر رہی ہیں انکو بنانے کیلئے حکومت عالمی فورمز پر بھی آواز بلند کر نا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :