Live Updates

تحر یک انصاف کا چیئر مین نیب کے خلاف ریفر نس دائر کر نے کا فیصلہ ‘وکلاء نے عمران خان کی ہدایت پر تیاری شروع کردی

نوازشر یف کے پاس حکومت کر نیکا اخلاقی جواز نہیں ‘کر پشن حکمرانوں کا شوق بن چکا ہے جسکی وجہ سے قومی ادارے تباہ ہو رہے ہیں‘عمران خان

اتوار 26 فروری 2017 17:40

لاہور/بنی گالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) تحر یک انصاف کا چیئر مین نیب قمر الزمان کے خلاف ریفر نس دائر کر نے کا فیصلہ ‘وکلاء نے چیئر مین عمران خان کی ہدایت پر تیاری شروع کردی جبکہ تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے پاس حکومت کر نیکا اخلاقی جواز نہیں ‘کر پشن حکمرانوں کا شوق بن چکا ہے جسکی وجہ سے قومی ادارے تباہ ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف نے اس حوالے سے طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کی جو ڈیشل کونسل میں چیئر مین نیب کیخلاف ریفر نس دائر کیا جائیگا اور پانامہ لیک کا فیصلہ آنے کے بعد ریفر نس دائر کر دیا جائیگا جبکہ عمران خان نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ کر پشن صرف تحر یک انصاف پوری قوم کا مسئلہ بن چکا ہے اور ہم نے ہر صورت اس ملک سے کر پشن کا مکمل خاتمہ کر ہی دم لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ کر پشن کے خاتمے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے اور سپر یم کورٹ نے بھی نیب کے ادارہ پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں وزیر اعظم کرپٹ ہووہاں کر پشن ختم نہیں ہوسکتی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :