پلوامہ اور اسلام آباد اضلاع میں مکمل ہڑتال، یاسین ملک کی 12برس بعد رہائی پانے والے کشمیری نوجوانوں سے ملاقات
اتوار 26 فروری 2017 17:22
(جاری ہے)
جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑجیل میں بارہ برس کی غیر قانونی نظر بندی کے بعد حال ہی میں رہا ہونے والے نوجوانوں محمدحسین فاضلی، رفیق احمد شاہ اور طارق احمد ڈار کے گھروں میں گئے اور بھارت کے ریاستی جبر کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر ان کی تعریف کی۔
حریت رہنما مختار احمد وازہ ایک وفد کے ہمراہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حال ہی میںشہید ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ضلع کولگام کے علاقے اروموہن پورہ گئے ۔ مختار احمد وازہ نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہا کہ شہداء کا مقدس لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گاکیونکہ کشمیری انکے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا کانگریس کے سینئر رہنما سیف الدین سوز اور نام نہاد اسمبلی کے رکن انجینئر عبدالرشید نے اپنے بیانات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیاہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم کے مشور ے کو غور سے سنیں۔ پی چدم برم نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے بھارت تقریباً کشمیر کھو چکا ہے۔ انجینئر رشید نے کہا کہ بھارت کی طر ف سے شروع کیا گیا جھوٹاپروپیگنڈہ اپنی وقعت کھو رہا ہے۔ ادھر ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے علاقے منکوٹ میں قائم فوجی کیمپ میں ایک بھارتی فوجی نے اتوار کی صبح اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خود کشی کرلی۔خود کشی کے اس تازہ واقعے سے جنوری 2007ء سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 378 تک پہنچ گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.