للہ انٹرچینج سے میانوالی تک نئی پختہ سڑک کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی سٹڈی اور تفصیلی ڈیزائن کی تیاری نجی فرمز سے کرانے کا منصوبہ تیار

اتوار 26 فروری 2017 17:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای) نے للہ انٹرچینج سے میانوالی تک نئی پختہ سڑک کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی سٹڈی اور تفصیلی ڈیزائن کی تیاری نجی فرموں سے کرانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد لاہور موٹروے ایم ٹو پر للہ انٹرچینج سے میانوالی 135 کلومیٹر مجوزہ نئی پختہ سڑک براستہ نالی، کنڈ، جبی، وارچھا، گولی والی، چھیدرو اور موسی خیل سے ہوتا ہوا میانوالی تک مکمل ہو گی اور زیر تعمیر ہکلہ ڈی آئی خان ایکسپریس وے کو ایم ٹو سے ملائے گی۔

این ایچ کے حکام نے اتوار کو یہاں ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ للہ انٹرچینج سے میانوالی تک نئی پختہ سڑک کی فزیبلٹی سٹڈی اور تفصیلی ڈیزائن کیلئے حکام نے نجی انجینئرنگ فرموں اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اچھی شہرت کی حامل فرموں سے تجاویز طلب کرنے کیلئے ایک ٹینڈر بھی جاری کیا گیا ہے۔ منصوبہ سے متعلق پری پروپوزل کانفرنس (آج) 27 فروری کو این ایچ اے کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :