کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں میٹرک کے امتحانات جاری

اتوار 26 فروری 2017 17:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) وہیل بریلینٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر عبدالحبیب درانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں میٹرک کے امتحانات جاری ہے جس میں کنٹرولر بلوچستان بورڈ عباداللہ شاہ غرشین اور دیگر عملے کی محنت سے نہ صرف امتحان پرامن طریقے سے جاری ہے بلکہ طلباء کو نقل سے دور رکھنے کی رواج بھی قائم کردی ہے جو کہ بلوچستان کے تعلیم کی بہتری کیلئے ایک اچھا اقدام ہے انہوں نے کہاکہ کنٹرولر بلوچستان بورڈ نے میٹرک امتحانات اور نقل کے خاتمے پر دن رات محنت کی جس میں سرخرو ہوا انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں دن رات محنت کرنے پر کنٹرولر بلوچستان بورڈ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ اور ترقی دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :