کوئٹہ، سبزل روڈ پر بم برآمد کر کے نا کارہ بنادیا گیا

اتوار 26 فروری 2017 17:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر بم برآمد کر کے نا کارہ بنادیا گیا ،تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو پولیس کو کوئٹہ کے سبزل روڈ پر پود گلی چوک کے قریب مشکو ک بالٹی کی اطلاع ملی جس پر بم ڈسپوز ل اور سول دیفنس کے عملے کو طلب کیا گیا ،ایک گھنٹے سے زائد کی تک و دو کے بعد بی ڈی اور سول ڈیفنس کی ٹیم نے بم کو نا کارہ بنا دیا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 6کلو کے قریب ریموٹ کنڑول شدہ دھما کہ خیز مواد بالٹی میں نصب کیا گیا تھا ،بروقت کاروائی سے علاقے کو بڑے جانی نقصان سے بچا لیا گیا ،جبکہ علاقے میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپر یشن شروع کردیا گیا ہے مزید کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :