ساہیوال میں گھریلو تنازعات اور مرضی کیخلاف منگنی پر دونوجوان لڑکیوں سمیت 3کی خود کشی

اتوار 26 فروری 2017 17:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) یہاں نواح میں ایک نوجوان اور دو نوجوان لڑکیوں نے گھریلو تنازعات پر زہر پی کر خود کشی کر لی اور تینوںجاں بحق۔چک 9-186ایل کی 18سالہ نوجوان لڑکی صابرہ نے شادی کے مسئلہ پر والدین سے جھگڑ کر زہر پی لیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

چک ساہیوال پاکپتن روڈ پر اڈہ جہان خاں کالونی میں ایک 17سالہ لڑکی سعدیہ نے اسکی مرضی کے خلاف منگنی کرنے کے تنازعہ پر والدین سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے وہ بیہوش ہو گئی اور ہسپتال لایا گیا جہاں چل بسی ۔

چک 9-103ایل میں ایک 18سالہ نوجوان مصباح نے گھریلو تنازعہ پر والدین سے جھگڑ کر زہریلی سپرے پی لی اور نڈھال ہوگیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ چل بسا۔

متعلقہ عنوان :