کلر اینڈ کیم ایکسپو ایک خوش آئند اقدام ہے،نمائش پاکستان کی صنعت و تجارت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گی‘منظور الحق ملک

بیرون ملک سے آئے شرکاء کو پاکستان کا سوفٹ امیج پیش کرنا چاہتے ہیں بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پر امن اور محفوظ ملک ہے جہاں سرمایہ کاری کرنے کے بہترین مواقع موجود ہیں چیئرمین لاہور چیمبر

اتوار 26 فروری 2017 17:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) کلر اینڈ کیم ایکسپو ایک خوش آئند اقدام ہے،نمائش پاکستان کی صنعت و تجارت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گی،لوگوں میں ملک میں سرمایہ کاری کرنے کا حوصلہ ملے گا،کاروباری برادری کے وفود کے تبادلے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ میں موثر کردار ادا کرتے ہیں، بیرون ملک سے آئے شرکاء کو پاکستان کا سوفٹ امیج پیش کرنا چاہتے ہیں اور ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پر امن اور محفوظ ملک ہے جہاں سرمایہ کاری کرنے کے بہترین مواقع موجود ہیں ۔

ان خیا لات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین منظور الحق ملک نے بطور مہمان خصوصی لاہورایکسپو سنٹر میں تیسری کلر اینڈ کیم ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ سیاحت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، ڈیری ، زراعت، روئی، چاول اور معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ایف پی سی سی آئی اور پاکستان کے دروازے تمام ممالک کے لیے کھولے ہیں۔ مشترکہ چیمبرآف کامرس اور صنعت کی باہمی تجارتی ،سرمایہ کاری اور خدمات ہم منصب چیمبر کے ذریعے ہی کی جاتی ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے کا م اور اس کا کردار بین لاقوامی سطح پر ان رابطوں کومضبوط کرنا ہے۔اس موقع پر صدر(لاہور ریجن) پنجاب کیمیکل اینڈ ڈائز مرچنٹ ایسوسی ایشن ( پی سی ڈی ایم ای) و پاکستان مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہاکہ نمائش میں 4ممالک سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں نے اپنی کیمیکل پروڈکٹ کی نمائش کی ہے۔

نمائش میں چین،انڈیا،ترکی اور انگلینڈ سے آنے والے کاروباری افراد نے اپنے سٹائل سجائے ہیں۔تیسری کلر اینڈ کیم ایکسپو کے ہیڈ عبد الرحیم چغتائی نے کہاکہ نمائش سے پاکستان اور دیگر ممالک کے تعلقات اور تجارت کو وسعت ملے گئی۔پروڈکٹ کیلئے بین الاقوامی خرید کنندگان بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :