پیرا میڈکس کی تربیت ڈاکٹروں اور نرسوں کی طرح اہم و ضروری ہے‘ پروفیسر غیاث النبی طیب
پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، تربیت یافتہ پیرا میڈکس مریضوں کی صحت و علاج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ہیلتھ کیئرسسٹم مزید بہتر ہونے کے ساتھ سینکڑوں خاندانوں کو روزگار میسر آئے گا‘ تقریب سے پرنسپل پی جی ایم آئی کا خطاب
اتوار 26 فروری 2017 17:22
(جاری ہے)
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر غلام صابر، فیکلٹی ممبران ، پرنسپل اے ایچ ایس ایس ڈاکٹر رانا شفیق، انتظامی ڈاکٹرز ، نرسنگ انتظامیہ اور طلباء موجود تھی- مذکورہ سیشن میں سات مختلف پیرا میڈکس کورسزمیں 81 طلباء و طالبات نے کامیابی سے تربیت مکمل کی ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا کہ محکمہ صحت نے ڈاکٹروں اور نرسوں کے ساتھ ساتھ معاون طبی عملے کی پیشہ وارانہ تربیت کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ پیرامیڈیکل سٹاف مریضوں کی صحت و علاج میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ ادارے کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں سے فارغ التحصیل ڈاکٹر ز ، نرسیں اور پیرا میڈکس نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ہمیشہ ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے - انہوں نے مختلف کورسز میں تربیت حاصل کرنے ولے طلبا ء پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی کے اہداف کا تعین کریں اور ان کے حصول کے لئے محنت، خدمت کو اپنا شعار بنائیں-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر غلام صابر کا کہنا تھا کہ نامور بننے کیلئے نیک نیتی اور محنت بنیادی کردار ادا کرتے ہیں - جس طرح دوران تربیت نوجوانوں نے فنی پیشہ وارانہ مہارت حاصل کی اور لگن دکھائی ،آنے والے دنوں میں اپنے عمل سے نہ صرف اپنا بلکہ ادارے اور ملک کانام روشن کریں- انہوںنے کہا کہ تربیت یافتہ عملے سے ہیلتھ ڈلیوری سسٹم مزید بہتر ہو گا نیز سینکڑوں خاندانوں کو روزگارکے مواقع میسر آئیں گے - پرنسپل ڈاکٹر رانا شفیق نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور سکول کے قیام سے لیکر اب تک کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے سکول کے مستقبل کے منصوبوں بارے آگاہ کیا - تقریب کے اختتام پر پرنسپل پی جی ایم آئی نے بہتر کارکردگی پر ڈاکٹر راناشفیق کو اعزازی شیلڈ دی -متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.