چارسدہ،آپریشن ردالفساد کے تحت پولیس کی کارروائی،تین تحصیلوں سی55مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 26 فروری 2017 17:22

چار سدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) سانحہ تنگی کچہری کے بعدپولیس اورسیکیورٹی فورسز کاآپریشن ردالفسادکے تحت کامیاب کارروائیاں،چارسدہ کی تین تحصیلوں میں آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے ،محتلف پولیس اسٹیشن تنگی سرو اور سرڈھیری میں 55 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ تنگی میں11سرڈھیری میں 25 اور سرومیں 19 مشتبہ افرادگرفتارکیاگیا۔گرفتارافراد سے 7 کلاشنکوف 19 پستول 8 رائفلز5 بارہ بورسینکڑوں گولیاں برآمدہوئے ہیں۔جبکہ سات افراد کوکرایہ دار ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار افراد کومزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :