پیڈو کے اکاونٹس کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت نے ایف بی آر اور وفاق سے رابطہ

اتوار 26 فروری 2017 17:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) پیڈو کے اکاونٹس کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت نے ایف بی آر اور وفاق سے رابطہ کر لیا ہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چیئر مین ایف بی آر محمد ارشاد کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے بقایا جات کی مد میں ہائیڈرو ڈیلولپمنٹ آرگنائزیشن کے اکاونٹس کو دوبارہ منجمند کیا گیا ہے جس کے باعث ادارے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

لہذا پیڈو کے اکاونٹس کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے صوبائی حکومت نے محکمہ خزانہ کو ہدایات بھی جاری کی ہے محکمہ خزانہ ، ایف بی آر کے حکام اس ضمن میں مشترکہ طور پر لائحہ عمل طے کر رہی ہے تاکہ اس کی فوری طور پر ادائیگی کی جا سکے ۔ پیڈو کے اکاونٹس کو تین ماہ قبل بھی منجمند کیا گیا تھا تاہم صوبائی حکومت کی درخواست پر اکاونٹس کو بحال کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز دوبارہ اکاونٹس کو منجمند کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :