متروکہ وقف املاک کو پیپلز پارٹی کے دور میں غلط سرمایہ کاری کی وجہ سے 4ارب سے زائد نقصان کا انکشاف

اتوار 26 فروری 2017 17:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) متروکہ وقف املاک کو پیپلز پارٹی کے دور میں غلط سرمایہ کاری کی وجہ سے 4ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ متروکہ وقف املاک کی جانب سے دیئے جانیو الے اعداد و شمار کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں متروکہ وقف املاک کی جانب سے مختلف بنکوں اور مالیاتی اداروں میں 1ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی تاہم سرمایہ کاری سے ادارے کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق2008سی2013ء تک مختلف جائیدادوں میں سرمایہ کاری پر 2ارب 97کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے دستاویزات میں بتایا گیا کہ سابقہ ادوار میں قواعد و ضوابط کے خلاف اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے بھی بورڈ کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ اس طرح بورڈ کی جانب سی72کروڑ روپے کی کثیر رقم کی سرمایہ کاری ہائی لنکس نامی کمپنی میں کی گئی جس سے نہ تو منافع حاصل ہوا ہے اور نہ ہی اصل رقم واپس ہوئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق موجودہ دور میں مختلف بنکوں میں2ارب 58کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ جبکہ دیگر مالیاتی اداروں میں 89کروڑ21لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔۔۔( علی/اعجاز)

متعلقہ عنوان :