وسائل کے درست استعمال سے ہی عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکتے ہیں،علی عدنان‘علی عمران

اتوار 26 فروری 2017 16:51

لاہور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری علی عدنان، چوہدری علی عمران نے کہا ہے کہ وسائل قوم کی امانت ہیں جن کے درست اور بروقت استعمال سے ہی عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکتے ہیں دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن حکمت عملی اپنائی گئی ہے اور ہمارا ہر قدم کم وسیلہ طبقات کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے لئے دن رات کام کیا ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر سطح پر کوشش کی ہے ، پنجاب کے عوام مسلم لیگ ن پر گہرااعتماد کرتے ہیں ،پیپلز پارٹی نے پنجاب کے نام پر سیاست کرنے کی کوشش کی مگر یہاں کے عوام نے یہ کوشش ناکام بنا دی ،عوام مسلم لیگ ن کو ہی اپنی جماعت سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کیلئے جدید انفراسٹرکچر نہایت اہمیت کا حامل ہے اور پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کے منصوبو ںکا جال بچھا دیا ہے۔