پردہ اور حیا اسلامی معاشرے کی بڑی نشانی ہے،رفعت راشد

اتوار 26 فروری 2017 16:51

لاہور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)کلثوم مدر کیئر ٹرسٹ کی جنرل سیکرٹری رفعت راشد نے کہا ہے کہ پردہ اور حیا اسلامی معاشرے کی بڑی نشانی ہے اور عورت کا اصل حسن انہی دو چیزوں میں پوشیدہ ہے۔اسلام پیار ،محبت ،امن اورپردہ کرنے کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’پردہ اور حیا‘‘ کے موضوع پر خواتین کو درس دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نوجوان نسل میں مغربی کلچر عام ہونے کی وجہ سے معاشرے میں زیادہ برائیاں جنم لے رہی ہیں جس کی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے،ہم اصل اسلامی معاشرے کے فرد تب بن سکتے ہیں جب ایک عورت مکمل اسلامی لباس زیب تن کرے اور اسلام کے بتائے اصولوں کے مطابق اپنی زندگی بسر کرے۔