مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے،شازیہ خان

اتوار 26 فروری 2017 16:51

لاہور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور خواتین کی جنرل سیکرٹری شازیہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی ہماری ترجیحات ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز خواتین کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن حکمت عملی اپنائی گئی ہے اور ہمارا ہر قدم کم وسیلہ طبقات کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کیلئے جدید انفراسٹرکچر نہایت اہمیت کا حامل ہے اور پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کے منصوبو ںکا جال بچھا دیا ہے، حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے زائد وسائل رکھے ہیں اور اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :